AD (728x60)

Powered by Blogger.
The Travel Guide

Facebook

Tags

2015 60years Activists Activits Adventure Aga Khan Assembly Astore Attabad Lake autonomy Baltistan Bangladeshi Beautiful Beauty Beyond Heights Beyond the Heights Boycott Bureaucracy Championship Change Chilas China Chitral Civil Climate Colonialism Colony Conference Consitutional Rights Constitutional Rights controversy Convention Council Culture Dance Dare Decades Deosai Diamer Disaster Dispute Disputed District Skardu Drama Dras Earth education Elections empowerment Facts Film Folk Folk Song Fools Freedom GB GB Civil Society GB Youth GBcouncil GBLA Geography Ghanche Ghizer gilgit Gilgit District Gilgit-Baltistan Glaciers Good Governance governor GovernorGB Hacked Hackers Heights Highway Hills Himalaya Himalayn Hunza Hunza-Nagar Imran Khan India Injustice Insaaf International Islamabad Job K2 Kachura KANA Karachi Karakoram Karakuram Kareemabad Kashmir Kashmir Affairs Kashmir Cause Katpana Khaplu Kharmang Kharpocho Killing KKH Kohistan KPK Lake Land Slide Law Meadows Mirza Ali Baig Monument Mountaineering Mountains Movie Music Musical Show Nagar Naltar Naltar Valley National Movement Nature Occupation Ordinance otero pakistan Paragliding Parapendio pia Plains Polar regions Pole Povety Premiere Press Club Press Release Progress Protest Protocol PTI Quagmire Rakaposhi Rape Reception Red-Bull Redbull Religion Rigging Rights Riots River River Indus Rollback Samina Baig Satpara Sector setup Shangrilla Sheosar Shigar Shina Shyok Sindh skardu Skardu Valley Ski Skiing Snow Snowfall Society Song Sports State student Supreme Court Target Tehreek Third Pole Tolti tourism tourist Tournament transport Undisputed United Nations usef Vacancy Valley VIP VVIP Weather Website Welcome Women's Day Youth

Random Posts

Recent Posts

Sunday, March 8, 2015

نواز شریف کی حکومت گلگت بلتستان میں دھاندلی کا منصوبہ بنا چکی ہے، راستہ روکیں گے: عمران خان

Share & Comment
20150307 PressReleaseImranKhanPhoto

اسلام آباد7مارچ (پریس ریلیز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گلگت بلتستان میں مسلم لیگ نواز کی جانب سے انتخابات میں دھاندلی کی کوششوں کی شدید مذمت کی ہے اورخطے کی عوام کو بااختیار بنانے اور وسائل کی ترقی کا مطالبہ کیا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) ایمپائرز ساتھ ملا کر کھیلنے کی عادی ہے اور گلگت بلتستان کے انتخابات میں بھی اسی روایت کو دہرایا جا رہا ہے۔ میاں نواز شریف کی حکومت گلگت بلتستان میں دھاندلی کا منصوبہ کر چکی ہے، تاہم علاقے کے عوام اور تحریک انصاف مل کر اس دھاندلی کا رستہ روکیں گے۔ گلگت بلتستان کی عوام میں تبدیلی کی خواہش خوش آئند ہے، علاقے کے وسائل کو ترقی دے کر عوام کی فلاح و بہبود یقینی بنائینگے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں گلگت بلتستان کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ نگران حکومت چیف الیکشن کمشنر اور گورنر سمیت متعدد اہم عہدوں پر اپنے لوگ بٹھا کر مسلم لیگ نواز، گلگت بلتستان میں عوام کا حقیقی مینڈیٹ چرانا چاہتی ہے، تاہم علاقے کے عوام تحریک انصاف کے ساتھ مل کر اس کے خلاف مزاحمت کرینگے اور ایمپائر ساتھ ملا کر کھیلنے کی مسلم لیگ نواز کی اس روایت کا سدباب کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام خصوصاً نوجوان بیدار ہو چکے ہیں۔ تحریک انصاف علاقے میں تبدیلی کی علامت بن چکی ہے اگر اقتدار میسر آتا ہے تو اختیارات کو نچلی سطح تک منتقل کرینگے اور علاقے کی تعمیر و ترقی میں مقامی آبادی کا کردار یقینی بنائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان بے پناہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہے اور ان وسائل کو بروئے کا رلا کر اسے ملک کی مجموعی ترقی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان ملک سے بجلی بحران کے خاتمے کی اہلیت رکھتا ہے تاہم حکمران ٹولے کی نظر وسائل لوٹنے پر ہے اور نہ تو وہ علاقے کے عوام کی فلاح میں مخلص ہیں اور نہ ہی ملک کو مجموعی طور پر آگے لے جانے میں سنجیدہ ہیں۔ خیبرپختونخواہ میں اراکین اسمبلی کی جانب سے پارٹی پالیسی کے مطابق سینٹ انتخابات میں حصہ لینے پر انتہائی اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ تبدیلی کے آثار خیبرپختونخواہ میں نمایاں ہیں اور تبدیلی کے اس سفر کا اگلا پڑاؤ گلگت بلتستان میں ہوگا جہاں مقامی آبادی سے مل کر روایتی سیاستدانوں اور مفاد پرست عناصر کا ڈٹ کر مقابلہ کرینگے۔ گلگت بلتستان میں تنظیم سازی کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان نے گلگت بلتستان کے دورے کا بھی اعلان کیا۔
تقریب سے پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی، مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر خان ترین،غلام سرور خان اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔






Source: Insaf.PK
Tags: , , , , , , , , , , ,

Published by

We are group of bloggers committed to promote peace, culture, and tourism in the Hindukush, Karakoram and Himalayan region. We are using promotional accounts for photoblogging, videologging and writing and reposting articles. To contact us send an email

0 comments:

Post a Comment

 

Most Popular Post

Recent Posts

Why to Choose Northern Geographic as guide?

Copyright © GB Chronicles